فلم’’راناصاحب دی گریٹ‘‘ کیلئے تین گانے ریکارڈ

فلم’’راناصاحب دی گریٹ‘‘ کیلئے تین گانے ریکارڈ

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرخالدملک نے اپنی نئی فلم’’رانا صاحب دی گریٹ‘‘کیلئے نئی گلوکارہ گلاب اور حفیظ رانا کی آوازمیں تین آڈیو ٹریکس ریکارڈ کرلئے ان آڈیو ٹریکس کو بھٹی سٹوڈیومیں مکمل کیا گیاہے اور خرم بھٹی نے ریکارڈ کیاہے۔ خالد ملک نے بتایاکہ ان دنوں فلم کا میوزک اور مکالمے لکھے جارہے ہیں بہت جلد فلم کی شوٹنگز کا آغاز کردیاجائیگا۔اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ دیا علی،رخسانہ چوہدری،آمنہ انجم،سخاوت ناز،سلطان بلا اور عاشی کے ہمراہ دیگر نئے چہرے شامل ہیں فلم کی کہانی مصنف زبیری نے لکھی ہے جبکہ کیمرہ مین سعید احمد ہیں اس فلم کا ٹائیٹل رول نوجوان گلوکار حفیظ رانا نبھا رہے ہیں۔

مزید : کلچر