لاہورآرٹس کونسل میں ڈنیگی کے خاتمہ کے لئے سپرے

لاہورآرٹس کونسل میں ڈنیگی کے خاتمہ کے لئے سپرے

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) میں ڈنیگی کے خاتمہ کے لئے سپرے کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اورڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)آفتاب احمد انصاری نے صفائی و ستھرائی کے مربوط انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تمام دفاتر کا دورہ کیا ۔واضح رہے یہاں ہونے والے تھیٹر ڈراموں کے آغاز میں بھی پبلک کو انسداد ڈینگی کا پیغام دیا جا تا ہے تا کہ ہر قیمتی جان کو محفوظ سے محفوظ تر بنایا جا سکے ! علاوہ ازیں تمام ہالز، لان، ادبی بیٹھک میں ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سپرے بھی کیا گیا ۔

مزید : کلچر