ثناء اور جاوید شیخ طویل عرصے کے بعد ڈرامہ سیریل ’’ مجھے بھی خدا نے بنایا ہے ‘‘ میں اکٹھے کام کریں گے
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثناء اور جاوید شیخ طویل عرصے کے بعد ڈرامہ سیریل ’’ مجھے بھی خدا نے بنایا ہے ‘‘ میں اکٹھے اداکاری کررہے ہیں ۔ اس ڈرامہ سیریل میں جاوید شیخ منفی اور ثناء مثبت کردار میں نظر آرہی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل میں دونوں اداکار طویل عرصے کے بعد اکٹھے اداکاری کر رہے ہیں ۔ ثناء اور جاوید شیخ کی ڈرامہ سیریل ’’ مجھے بھی خدا نے بنایا ہے ‘‘ عنقریب نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو جائیگی جس کے ڈائریکٹر کاشف سلیم ہیں۔