پرائس مجسٹریٹوں کے 912مقامات پر چھاپے،70گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 912مقامات پر چھاپے،70گرفتار

لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے912مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر35دکانداروں کے چالان کیے جبکہ35,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،51افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر70افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1