صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کے خلافآپریشن،گوجرانوالہ میں 3گرفتار

صوبہ بھر میں غیر قانونی شکار کے خلافآپریشن،گوجرانوالہ میں 3گرفتار

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیرقانونی شکاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے فالکن کا غیر قانونی شکار کرنے پر3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری جرمانہ عائدکردیا ۔تفصیل کے مطابق آنریری گیم وارڈن گوجرانوالہ ڈویژن عثمان محمود رانا اورڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرسیالکوٹ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہیڈ مرالہ ضلع سیالکوٹ کے مقام پرفالکن کا غیرقانونی شکار کرنے پر3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی رو سے چالان مرتب کیا اورملزمان کی جانب سے محکمانہ معاوضہ کی درخواست پر 90000/- روپے جرمانہ وصول کرکے کیس کمپاؤنڈ کردیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -