تحریک انصافتعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدا م اٹھا رہی ہے،سعدیہ سہیل

تحریک انصافتعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدا م اٹھا رہی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں تحریک انصاف تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کے فروغ میں پنہاں ہے۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے ترقی نظر تو آتی ہے اور کمیشن بھی اکٹھا کیا جا سکتا ہے لیکن حقیقی ترقی لوگوں کی خوشحالی ہے۔ مسلم لیگ ن عوام سے جھوٹ بول کر حکومتی امور چلا رہی ہے حکومت ظاہری ترقی پر توجہ دینے کی بجائے انسانوں پر سرمایہ کاری کی کرے نواز شریف عمارتوں پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں اور ہم انسانوں پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں نجی سکولوں کے 34 ہزار بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام حکمرانوں کی پالیسیوں سے بُری طرح متنفر ہو چکے ہیں اور جلد اُن سے نجات چاہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -