اورنج ٹرین کے روٹ پر متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں نصیر احمد

اورنج ٹرین کے روٹ پر متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد،عبد الکریم میو، وقاص پرنس اختر شاہ، صدیق انصاری، اختر شاہ ، توقیر اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سول سوسائٹی سیاسی جماعتیں پچھلے سال سے مسلسل احتجاج کر رہے تھے کہ اورنج ٹرین کے کنٹریکٹر اور سب کنٹریکٹر ناقص مٹیریل استعمال کر رہے ہیں اور کسی بھی قوائد و ضوابط کا خیال نہیں رکھا جا رہا اور نہ ہی حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں علی رضا واہ سے لے کر چوبرجی تک کے کنٹریکٹر کو فارغ کرنے سے عوامی حلقوں کے موقف کی تصدیق ہو گئی ہے چوبرجی سے لے کر واڑا سلطان تک کے کنٹریکٹر بھی کسی قوائد و ضوابط کے بغیر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اورنج ٹرین کے روٹ پر متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1