ایئر کولرز سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالکان کو نوٹس جاری

ایئر کولرز سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مالکان کو نوٹس جاری

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سمن آباد ایل او ایس کے علاقہ کا دورہ کیا ، دو گھروں کے ائیر کولرز سے ڈینگی لاروا ملنے پر گھر مالکان کو نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے دورے کے دوران ٹی ایم او امتیاز اعوان، ٹی او آر سہیل اشرف اور ڈینگی ٹیمیں بھی ہمراہ تھیں۔ افسران نے علاقہ میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا، مختلف ورکشاپس اور گھروں کو چیک کیا۔نسپکشن کے دوران ٹیموں کو دو گھروں کے ائیر کولرز سے ڈینگی لاروا ملا جس پر دونوں گھروں کے مالکان کو پہلی بار صرف نوٹسز جاری کیے گئے۔ڈی سی او لاہور نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی جیسے مہلک مرض کو ختم کرنے کیلئے شہریوں کو سرویلنس ٹیموں کا ساتھ دینا ہوگا، تعاون نہ کرنے والے شہریوں کیخلاف اب کارروائی ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -