چائیلڈ پروٹیکشن بیورو نے رواں سال5394بچے تحویل میں لئے

چائیلڈ پروٹیکشن بیورو نے رواں سال5394بچے تحویل میں لئے

لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے پنجاب بھر سے رواں سال میں یکم جنوری سے اب تک 5394بچوں کو تحویل میں لیا ۔لاہور سے 1305بچوں کو جن میں سے 986لڑکے اور 319لڑکیاں، گوجرانولہ سے 1096بچوں کو جن میں 844لڑکے اور 252لڑکیاں ، فیصل آباد سے 711 بچوں کو جن میں 681لڑکے اور30لڑکیاں، راولپنڈی سے 895بچوں کو جن میں 770لڑکے اور 125لڑکیاں ، سیالکوٹ سے 544بچوں، ملتان سے 607اور بہاولپور سے 236بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ ان بچوں میں 4829بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم کی جانب سے والدین کے حوالے کیا گیا۔ ان میں سے لاہور سے 1089بچوں کو جس میں 830لڑکے اور 259لڑکیاں، گوجرانوالہ سے 978بچوں کو جس میں 744لڑکے اور 234لڑکیاں، فیصل آباد سے 643بچوں کو جس میں 617لڑکے اور 26لڑکیاں، راولپنڈی سے 859بچوں کو جن میں 746لڑکے اور 113لڑکیاں، سیالکوٹ سے 473بچوں کو ، ملتان سے 579بچوں کو اور بہاولپور سے 208بچوں کوفیملی ٹریسنگ ٹیم کی جانب سے والدین تک پہنچایا گیا۔ اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں 305بچے مقیم ہیں جن میں 200لڑکے اور 105لڑکیاں شامل ہیں۔ ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں رہائش، خوراک، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف دفاتر میں 150بچے ایسے ہیں جن کے والدین کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1