جوہر ٹاؤن میں 40پلاٹ واگزار نہ کروانے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

جوہر ٹاؤن میں 40پلاٹ واگزار نہ کروانے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے ایل ڈی اے کی جوہر ٹاؤن سکیم میں اربوں روپے کے40پلاٹوں پر قبضہ اور انہیں واگزار نہ کروانے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔انہوں نے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کے واضح احکامات کے باوجود12سال کی طویل مدت گذر جانے کے باوجود اربوں روپے کے پلاٹوں کو واگذار نہ کرایا جاسکا۔ان پلاٹوں کی قیمت تقریباً اڑھائی ارب روپے ہے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن کی جامع انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایل ڈی اے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے2004کے دوران جوہر ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے ڈھائی ارب مالیت کے40پلاٹوں کی دستاویزات کو جعلی قرار دے کر مالکا ن کا استحقاق منسوخ کردیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -