کرپشن کے خلافتحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں،نوشین حامد
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحریک سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے اور وہ اپنے اقتدار کو بچانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں ،نوازشریف اگر خود کو اقتدار سے الگ کرنے کا اعلان کرتے تو ان کے سیاسی مستقبل کے لئے بہتر تھا لیکن وہ ہر حال میں اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن جس نے بھی قوم کا پیسہ لٹا اسے حساب دینا ہوگا ،نوازشریف نے کئی بار مظلومیت بیان کرکے قوم کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ،قوم ان سے پائی پائی کا حساب مانگ رہی ہے