تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس کے محنت کش اور ایماندار طبقات ہوتے ہیں ۔تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے نومنتخب انجمن تاجران منصورہ کے عہدیداران کے اعزاز میں دی گئی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم انصاف الخدمت گروپ کو مسلم لیگی ایم این اے اور ایم پی اے کے مدمقابل الیکشن جیتنے پر تمام عہدیداران ،حامیان اور تاجران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔عشائیہ تقریب میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات این اے 128پی پی 160کے گروپ لیڈرامیر العظیم ،سیکرٹری اطلاعات، جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ، نومنتخب صدر ملک سیف نتھوکے ، سیکرٹری جنرل میاں حمید اللہ ، صدر سرکل جماعت اسلامی منصورہ محمد شفیق ملک ذبیح اللہ بلگن اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت تاجربرادری کے لیے مثبت پالیسیاں بنائے تواس سے ملکی معیشت بہتر ی کی طرف گامزن ہو سکتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -