کامیاب جلسے سے حکمرانوں کے محل کانپ اٹھے،میاں جاوید

کامیاب جلسے سے حکمرانوں کے محل کانپ اٹھے،میاں جاوید
 کامیاب جلسے سے حکمرانوں کے محل کانپ اٹھے،میاں جاوید

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد ٹاؤن و تحریک انصاف کے رہنما میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کامیاب مارچ اور جلسے سے حکمرانوں کے محلات کے در و دیوار بھی کانپ اٹھے ہیں اور انکے درباریوں کی طرف سے رد عمل اس کا واضح ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا آئندہ کے لائحہ کا اعلان کرپشن زدہ حکمرانوں کو کٹہرے میں لانے کا سبب بنے گا۔

اور ان سے لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت پوری قوم نواز شریف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگ رہی ہے مگر وہ قوم کو حساب دینے کیلئے تیار نہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہیں کیونکہ اگر نواز شریف کا دامن صاف ہوتا تو کب کا جواب دے چکے ہوتے، کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ، انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہر کام میں حکمت ہے اور آج اگر ایک بھی اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے جلسہ میں شریک ہوتی تو اس نے کریڈٹ لینے کی کوشش کرنا تھی کہ جلسہ ہماری وجہ سے کامیاب ہوا اب دنیا کو پتہ چل جانا چاہئے کہ پی ٹی آئی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -