سی پیک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،علی زاہد

سی پیک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،علی زاہد

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) یو تھ ونگ اوورسیزپاکستان کے صدرعلی زاہدخان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے دورے حکومت میں چین کیساتھ سی پیک منصوبے کی بنیادرکھی گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس سے ہماری آنے والی نسلوں کی تقدیر بدل جا ئے گی ۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان حقیقی معنوں میں ایشیا کا ٹائیگر بن جا ئے گا ۔انہوں نے کہا پاکستان کی منز ل اب قریب ہے اور وہ خواب پورے ہونے کا وقت آگیا ہے جس کوعلامہ اقبال نے دیکھاتھا ۔

علی زاہد کا کہنا تھا اس منصوبے کے تحت پاکستان میں ترقی کا دور دورا ہو گا ،ملک میں بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا بجلی بحران پرقابوپا لیا جا ئے گا اور بیر ون ملک سے سرمایہ کاری آئے گی ،انہوں نے کہا سی پیک خطے سے دہشت گر دی ،انتہا پسندی اور غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر ے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1