رواں مالی سال میں 6ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے،بشریٰ امان
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین بشری امان نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران 6ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اور سوسائٹی کو مختلف اداروں کی طرف سے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لئے موصول ہونیوالی درخواستوں کاجائزہ لیا۔اجلاس میں بہاولپور، ڈی جی خان، لاہور اور قصور میں 6ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی۔صوبائی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈے کیئر سنٹرز میں فراہم کردہ سہولتوں اور سٹاف کی ٹریننگ کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ ڈے کیئر سنٹر میں آنے والے بچوں کی بہترین نگہداشت ہوسکے۔