ضرب عضب پاکستان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،کامران خان

ضرب عضب پاکستان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،کامران خان

  

لاہور(پ ر) بلوچستان میں جاری آپریشن ضرب عضب پاکستان کے لئے ایک سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے دشمن ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے غداروں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی نوجوان ان کے سامنے ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑے ہونگے اور پاکستان کا پرچم بلند کرے رہیں گے۔سینٹرل کمیٹی یوتھ اسمبلی فاؤنڈیشن کے اجلاس میں لاہور، قصور، دیپالپور، ساہیوال، پاکپتن اور اسلام آباد کے صدور نے شرکت کی، چیئرمین کامران خان نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ 8 اکتوبر کو پاک ٹی ہاؤس میں ہونے والے سپیکرز فورم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شرکت کی دعوت دیں تاکہ نئی نسل میں بلوچستان کی اہمیت اور پاک چائینہ اکنامک کوریڈور کی افادیت کو اجاگر کیا جاسکے۔ مرکزی صدر شہزاد گیلانی نے وقاص وٹو اور اشتیاق حیدر کو لاہور اور دیپالپورسے آنے والے شرکاء کی کمیٹی کا انچارج مقرر کیا جبکہ قصور اور ساہیوال سے آنے والے شرکاء کی کمیٹی کا انچارج اظہر علی کو مقرر کیا۔جنرل سیکرٹری قاسم منیرنے معامر کمبوہ کو میڈیا انچارج نامزد کیا ۔ سیکرٹری اطلاعات محمد بلال نے کہا کہ ہماری رضاکارکمیٹی بھرپور شرکت کرے گی اس سلسلے میں سوشل میڈیا کیمپین جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -