جامعہ نعیمیہ میں’’ تاریخ کامذہب پر اثر‘‘کے موضو ع پر ورکشاپ

جامعہ نعیمیہ میں’’ تاریخ کامذہب پر اثر‘‘کے موضو ع پر ورکشاپ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ اور ارفرٹ یونیورسٹی آف جرمنی کے اشتراک سے 2روز ہ’’ تربیتی ورکشاپ بعنوان تاریخ کامذہب پر اثر ‘‘آج سے ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ برائے امن وتحقیق میں شروع ہوگی جس کی صد ار ت ارفرٹ یونیورسٹی آف جرمنی کے شعبہ اسلامیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال ملک کریں گے ۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق ورکشاپ سے ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی،ڈاکٹر اقبال چاولہ،ڈاکٹر محبوب حسین،ڈاکٹر مقبول احمداعوان سمیت دیگر نامور اسکالر ز خصوصی لیکچر ز دیں گے۔یار رہے کہ اس ورکشاپ میں مختلف مسالک 25سے زائد مدارس کے طلباء شرکت کریں گے۔ورکشاپ کے دوران ’’نئی ایجادات اور ہماری مذہبی تعلیمات ،مذہب اوردہشتگردی،ہمارے معاشرے کے ا ہم مسائل کے عنوانات سے خصوصی مکالمہ بازی کابھی ا ہتمام کیاجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -