پوری قوم پانامہ ایشو پر متحد ہو چکی ہے،میاں محمد ایوب

پوری قوم پانامہ ایشو پر متحد ہو چکی ہے،میاں محمد ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے پوری قوم پاناما لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کے خلاف متحد ہو چکی ہے میاں نواز شریف دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو حقیقت میں احتساب کے لئے پیش کریں وزارت عظمی کو اپنے خاندان تک محدود رکھنے کی بجائے پیپلز پارٹی کی تقلید کریں جس نے پارٹی کارکنوں کو وزارت عظمیٰ پر فائز کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے اور انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے جس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1