حکومتی ایجنڈے کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی،زبیر کاردار

حکومتی ایجنڈے کے باعث عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کارادر نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں موجودہ حکمران غربت کم کر نے کی بجائے ، غریب مکاؤ پالیسیوں پر گامزن ہیں مہنگائی کی صورتحال یہ ہے کہ دالوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی نظر آررہی ہے غریب عوام فاقوں اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکمرانوں کے غریب مکاؤ ایجنڈے کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے جس کے باعث عام آدمی کیلئے دو وقت کی دال روٹی مشکل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ استحصالی نظام میں غریب آدمی غریب تر اور امیر آدمی امیر تر ہوتا جا رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1