برانڈ رنتھ روڈ الیکٹرک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر کے ساتھ ملاقات

برانڈ رنتھ روڈ الیکٹرک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور (سٹی رپورٹر) برانڈ رنتھ روڈ الیکٹرک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر آغا ذوالفقار احمد کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نو منتخب صدر عبدالباسط سے ملاقات کی اور لاہور چیمبر میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے عبدالباسط کو گلدستہ بھی پیش کیا اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔ آغا ذوالفقار احمد نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی جیت پوری تاجر برادری کی جیت ہے اب پیاف الائنس کے نو منتخب عہدیدار تاجروں کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ برانڈرنتھ روڈ کا سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ اور تجاوزات ہیں اس لئے تاجر اپنے سب سے بڑے مسئلے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب عہدیداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -