صدر چیمبر عبدالباسط تاجروں کے مسائل حل کرینگے،شیخ قاسم

صدر چیمبر عبدالباسط تاجروں کے مسائل حل کرینگے،شیخ قاسم

لاہور(پ ر) یوتھ برنس فورم اردو بازار کے چیئرمین شیخ قاسم عباس اور ای سی ممبر نجم الرحمن نے لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر عبدالباسط کو مبارکباد دیتے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل بہترین طریقے سے حل کرینگے اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر عبدالباسط کو پھول بھی پیش کئے ، شیخ قاسم عباس نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاجروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں ودہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی بھرمار سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں تجاوزات ، پارکنگ پلازے اور دیگر مسائل بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر عبدالباسط سے اپیل کی ہے کہ وہ تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1