حکومتی کارکردگی سے قوم مایوسی کا شکار ہو چکی ہے، میاں کامران سیف
لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا موجود حکومتی کارکردگی سے قوم مایوسی کا شکار ہو چکی ہیں عوام طفل تسلی نہیں بلکہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ حکومت نے اپنے دور میں قوم کو ہر وقت سبز باغ دکھائے ۔ملکی معیشت گراوٹ کا شکار ہے اور مہنگائی کی شر ح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت سب اچھا کی رپورٹ پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے تمام دعوے عوام کے سامنے جھوٹ ثابت ہوئے۔
ملکی برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے سرمایہ کاری میں اضافہ کی بجائے کمی واقع ہورہی ہے بجلی کے گردشی قرضے400ارب سے زائد کی سطح پر پہنچ چکے ہیں ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ سے ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے لیکن حکومت2018میں اپنی حکومت کی مدت کے خاتمہ کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے دعوے کررہی ہے عوام اب ان کے کسی فریب میں نہیں آئیں گے ۔