یوسی 150 میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں،طارق اعوان

یوسی 150 میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں،طارق اعوان

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )چیئرمین یوسی 150 طارق اعوان نے بدر کالونی میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، طارق اعوان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے رانا تجمل حسین کے تعاون سے یوسی 150 میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ بتا یا گیا ہے کہ رینجرز ہیڈ کواٹر کے قریب جاری تعمیراتی کاموں کے موقع پر لیگی رہنما بلال اعوان ، ادریس خان ، فہد اعوان ، توقیر خان ، انوار چوڑی ، پرویز بھٹی ، محمد یونس سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے موجود تھے۔چیئرمین طارق اعوان نے گلیوں میں جاری پی سی سی کا جائزہ لیا۔

، ان کا کہنا تھا کہ یوسی 150 کے پسماندہ علاقوں میں ایم پی اے رانا تجمل حسین کے تعاون سے گلیوں کی تعمیر کا عمل جاری ہے جسے بروقت پایا تکمیل کو پہنچائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1