بزرگ پنشنرز کے بقایا جات

بزرگ پنشنرز کے بقایا جات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابھی تک سرخ فیتہ کی نذر کیوں؟
مکرمی! سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد بزرگ پنشنرز کے حق میں ڈبل پنشن کے بقایا جات کا فیصلہ مورخہ 31-3-14 کو دے چکی۔پنجاب گورنمنٹ کی نظرثانی کی اپیل خارج ہو گئی۔ توہین عدالت اور فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کیس ہائی کورٹ لاہور میں زیر سماعت ہے۔ صاحبان اقتدار لیت و لعل سے کام لے کر بوڑھوں اور معذوروں کو ان کے جائز حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور تقریباً پچاس کے لگ بھگ پنشنرز حصول بقایا جات کے انتظار میں غربت، بے بسی اور کسمپرسی کے عالم میں بستر مرگ پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اس دارفانی سے یاس و حسرت لئے موت کے منہ میں جا چکے ہیں جو زندہ ہیں، وہ بھی مانند مردہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسا فعل خدا کے حضور سخت ناپسندیدہ ہے، کیونکہ کسی کو جائز حق سے محروم کرنا اسلام میں گناہ کبیرہ ہے۔ جناب وزیراعلیٰ پنجاب تو نہایت ہی رحمدل اور حساس طبیعت کے مالک ہیں نہ جانے ان کو بوڑھوں کی آہ و بکا اور فریاد کیوں نہیں سن پاتی؟ خدارا بزرگوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر عدلیہ کے فیصلہ کے مطابق بقایا جات کی ادائیگی کا فی الفور آرڈر جاری کرکے دعائیں لیں۔(رب نواز صدیقی، پاکپتن)

مزید :

اداریہ -