عمران خان نے مسئلہ کشمیر ، بھارتی جارحیت اور پاکستان کی سلامتی کے لئے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے قومی کاز کو نقصان پہنچایا :طلال چوہدری

عمران خان نے مسئلہ کشمیر ، بھارتی جارحیت اور پاکستان کی سلامتی کے لئے بلائے ...
عمران خان نے مسئلہ کشمیر ، بھارتی جارحیت اور پاکستان کی سلامتی کے لئے بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے قومی کاز کو نقصان پہنچایا :طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مسئلہ کشمیر ، بھارتی جارحیت اور پاکستان کی سلامتی کیلئے بلایا گیا، آج افسوسناک بات یہ ہے کہ 1947ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی قومی رہنمانے کشمیر کے معاملے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اصرار پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا لیکن مشترکہ اجلاس پر پی ٹی آئی نے بہت اصرار کیا، حکومت نے آج کا اجلاس وزیراعظم کو اور حکومت مضبوط بنانے کیلئے نہیں بلایا بلکہ قومی سلامتی متعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا لیکن عمران خان نے بائیکاٹ کیا، دھرنے سے پارلیمنٹ پر قبضہ سول نافرمانی کا نعرہ لگایا گیا، پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا اس پر نہ صرف ملک و قوم کا نقصان ہوا بلکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کاز پر بائیکاٹ کیا جب سنجیدہ بات ہوتی ہے وہاں شرکت ضروری نہیں، سیر سپاٹا ضروری ہے، عمران نے پہلے بھی جھوٹا پروپیگنڈہ کیا، اب پھر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، اپنے اوپر الزامات کا جواب دینے کے بجائے اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کل کے بیان سے سر شرم سے جھک گیا، پاکستان کو ان کی وجہ سے ندامت اٹھانی پڑی، آج قوم ان سے سوال پوچھتی ہے کہ آپ کا مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کا نقصان کس کو ہوا؟نوازشریف کی حکومت کو یا کشمیر کاز کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے عمران خان ہوش مندی کا مظاہرہ کرکے پارلیمنٹ کے دوسرے روز کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے اندر فرعون بنے ہوئے ہیں، کسی دوسرے رہنما کی بات نہیں سنتے بلکہ ڈانٹ دیتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -