عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔ مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے اور فی تولہ 1500 روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔برطانیہ کے یورو زون سے نکلنے کے اثرات عالمی مارکیٹ میں پڑنا شروع ہوگئے۔ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے سودوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث فی اونس سونا 42 ڈالر سستا ہوکر ساڑے 3 ماہ کی کم ترین سطح 1276 ڈالر تک گرگیا۔

مقامی صرافہ بازار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوگا ، جس کے تحت عالمی مارکیٹ میں سونے کی موجود قیمت کے تحت مقامی صرافہ بازار میں 10گرام سونا 1300 روپے تک اور فی تولہ سونا 1500 روپے تک سستا ہوجائے گا۔

مزید : کامرس