پاکستان سے تجارتی حجم میں فروغ کے خواہشمند ہیں :نائب وزیراعظم بیلا روس
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)گلوبل افیئرز انٹرنیشنل میگزین کے زیر اہتمام ملکی اور بین الااقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے پیش نظر مقامی ہوٹل میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں بیلا روس کے ڈپٹی وزیراعظم ولادمیر شکو نے وزراء اور صنعتکاروں کے ایک وفد کے ہمراہ شرکت کی،اس موقع پر پاکستان صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد سمیت ملک کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں،دیگر شرکاء سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب خالد شیر دل سمیت لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور فیصل آباد چیمبر کے نمائندے بھی شامل تھے ،اس موقع پر خالد شیر دل نے گلوبل افئیرز کی ملکی سطح پر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلوبل افئیرز کی ملکی سطح پر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلوبل افیئرز نے ہمیشہ پاکستان اور بین الااقوامی سطح پر تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،ہمسایہ میں تجارت کے فروغ میں گلوبل افئیر ایک مانا ہوا نام ہے،اس موقع پرصنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے بیلا روس کے ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ بیلا روس پاکستان سے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے،پاکستانی مصنوعات پوری دنیا میں مشہور ہیں،اسی طرح بیلا روس کی مصنوعات بھی دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں،صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی تقاریب کا انعقاد سے ہم تجارت میں بہتری لا سکتے ہیں،فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔