خطرات سے حفاظت کیلئے انٹیل سیکیورٹی کے نئے کسٹمر سیکیورٹی لائن اپ نے کلاؤڈ کے استعمال کو توسیع دیدی

خطرات سے حفاظت کیلئے انٹیل سیکیورٹی کے نئے کسٹمر سیکیورٹی لائن اپ نے کلاؤڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انٹیل سیکیورٹی نے اپنے سیکیورٹی میں جدیدیت کی خاصیت کے حامل کنزیومر سیکیورٹی لائن اپ 2017 کا اجراء کیا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیوائسز کے استعمال کے دوران ان کی جدید خطرات سے حفاظت کی جا سکے۔نئے پورٹ فولیو کا مرکزی نکتہ اگلی جنریشن کا مالویئر مخالف(anti-malware) انجن ہے جو کلاؤڈ کے لیے تجزیے کو آف لوڈ کر کے زیادہ بہتر اور مؤثر سراغ رسانی کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، میک ایفے اینٹی وائرس پلس، مک ایفی انٹرنیٹ سیکیورٹی، مک ایفی ٹوٹل پروٹیکشن اور میک ایفے لائیوسیف اہم کراس-ڈیوائس اضافے کی پیشکش کرتا ہے جو صارفین کے لیے اپنی ڈیجیٹل زندگیوں کی حفاظت مزید آسان بناتا ہے۔ جون 2016 کی میک ایفے کی لیب خطرات کی رپورٹ کے مطابق 2015 کے پہلے چوتھائی عرصے میں نئے رینسم ویئرکا 120 فیصد تک بڑھنا اور2013 میں چار اعشاریہ سات فیصد سے زائد ریکارڈ کا چوری ہونا اس امر کی نشان دہی کرتا ہے کہ صارفین سیکیورٹی کو اپنی ترجیح بنائیں کیونکہ سائبر حملوں میں ملوث مجرمان زیادہ سے زیادہ جدید طریقے استعمال کرتے ہیں۔

صارفین کی اکثریت کا تین سے زیادہ مربوط ڈیوائس کی حامل ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خطرات کے بڑھنے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات لاگو کرنا بھی انتہائی ضروری ہو گیا ہے تاکہ ان کے ڈیٹا کی حفاظت کی جا سکے خاص طور پرجب کہ زیادہ تر ڈیوائسیں کلاؤڈ کنیکٹڈ ہیں۔

مزید :

کامرس -