لاہور‘ویمن چیمبر کے زیراہتمام کشمیریوں میں حق میں ریلی نکالی گئی

لاہور‘ویمن چیمبر کے زیراہتمام کشمیریوں میں حق میں ریلی نکالی گئی

لاہور ( کامرس رپورٹر) وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام کشمیریوں کے حق میں نکالی گئی ریلی میں صدر شازیہ سلیمان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی اور دہشت گر دی کے خاتمہ کے لیے بھارت کے حکمرانوں کو نکیل ڈالیں ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کشمیریوں کے دکھ میں برابر کی شر یک ہے ۔اور انڈین آرمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی سینئر نائب صدر فاخرہ حسن ، ڈاکٹر شہلا جاوید ، قیصرہ شیخ ، عائشہ خرم ، ارم شاہین ، تہمینہ بخاری سمیت کاروباری خواتین کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شازیہ سلیمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے تاہم افسو س ہے کہ اقوام متحدہ خامو ش تماشائی بنے آنکھیں بند کیے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم انڈین آرمی حکمرانوں کی ایماء پر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تو ڑ رہی ہے ۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت اور بھارتی آرمی کے ظلم کے خلاف اقدامات اٹھائیں ۔

اس موقع پرکاروباری خواتین نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کر تے ہوئے بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ ہو نے والے ظلم و ستم اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے شمعیں روشن کیں ۔

مزید : کامرس