تیزی کا سفر جاری‘ انڈیکس میں مزید129پوائنٹس کا اضافہ

تیزی کا سفر جاری‘ انڈیکس میں مزید129پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی کارجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 41ہزار 253پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 129پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41ہزار253 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔پی ایس ایکس میں 17 کروڑ 82 لاکھ 68ہزار 540 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10ارب 24کروڑ36لاکھ 28 ہزار 528ہے۔آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران کل 419کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا ،کاروبار کے دوران 269کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ132کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور28کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی۔

مزید :

کامرس -