ترک صدرکے خلاف طنزیہ نظم لکھنے والے جرمن ٹی وی اینکر کے خلاف تفتیش ختم

ترک صدرکے خلاف طنزیہ نظم لکھنے والے جرمن ٹی وی اینکر کے خلاف تفتیش ختم

برلن(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن کے خلاف طنزیہ نظم لکھنے والے جرمن ٹی وی اینکر ژان بوہمر مان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمن شہر مائنز کے دفترِ استغاثہ نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت نہیں ہو سکی ہے کہ بوہمر مان نے کوئی قابل سزا اقدام اٹھایا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں اس نظم کے جرمن ٹی وی چینل زیڈ ڈی ایف پر نشر ہونے کے بعد اردوآن نے بوہمرمان پر ایک غیر ملکی سربراہِ مملکت کی توہین کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر