حلب میں انسانی بحران، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اتوارکو سعودی عرب میں طلب کرلیاگیا

حلب میں انسانی بحران، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس اتوارکو سعودی عرب میں طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(این این آئی)شامی صوبے حلب میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر اسلامی تعاون تنظیم کا ٹرائیکا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ٹرائیکا اجلاس میں مصر،ترکی اور گیمبیا کے نمائندے شریک ہونگے جبکہ سعودی عرب، کویت، ازبکستان بحیثیت مبصر شرکت کرینگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق او آئی سی ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا ٹرائیکا ہنگامی اجلاس 9 اکتوبرکو ہیڈ کوارٹر جدہ میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شامی صوبے حلب میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پرغور کیا جائے گا۔ٹرائیکا اجلاس میں مصر،ترکی اور گیمبیا کے نمائندے شریک ہونگے جبکہ سعودی عرب، کویت، ازبکستان بحیثیت مبصر شرکت کرینگے۔

مزید :

عالمی منظر -