جنوبی افریقہ ‘یونیورسٹی طلباء کافیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج جاری

جنوبی افریقہ ‘یونیورسٹی طلباء کافیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج جاری

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔گزشتہ روز یونیورسٹی آف دی ویسٹرن کیپ اور کیپ (یو ڈبلیو سی)پینسولا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی(سی پی یو ٹی)کے طلباء نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا،طلبہ نے شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضافہ نہ کیا جائے اور غریب اور مستحق طلباء کی مفت تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے،تاکہ وہ بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکے،اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ،طلباء نے یونیورسٹی کے باہر پر امن مظاہرے کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔

مزید : عالمی منظر