افغانستان ،داعش سے جھڑپ میں امریکی فوجی ہلاک

افغانستان ،داعش سے جھڑپ میں امریکی فوجی ہلاک

  

واشنگٹن (اے پی پی) افغانستان میں داعش سے جھڑپ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی اہل کاروں نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں داعش کی افواج سے جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوا ہے۔پینٹاگان کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ فوجی اہل کار اْس وقت ہلاک ہوا جب افغان افواج کے ہمراہ گشت کے دوران ایک دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔جنرل جان نکلسن نے بتایا کہ ہمیں اِس نقصان پر ہمیں دلی صدمہ ہے۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔پینٹاگان نے کہا ہے کہ اس واقع کی تفتیش جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -