سمندری طوفان میتھیونے ڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی،چارہلاک

سمندری طوفان میتھیونے ڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی،چارہلاک

  

ہوانا(این این آئی)سمندری طوفان میتھیونے ڈومینکن ری پبلک میں تباہی مچادی،طوفان سے4افرادہلاک اور 200گھروں کو نقصان پہنچا ۔طوفان اب کیوبا کے ساحلوں سے ٹکراگیاہے۔۔ 145میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواوں اور طوفان سے ہیٹی میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیٹی کے ساحل پر آنے والے سمندری طوفان میتھیو نے ڈومینکن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،کیٹیگری فورطوفان کے باعث اب تک 4 افراد ہلاک اور200مکانات کو نقصان پہنچا۔طوفان کے بعد 800 افرادمحفوظ مقامات پرمنتقل، جبکہ 31دیہات کا رابطہ منقطع ہوچکاہے۔ 145میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواوں اور طوفان سے ہیٹی میں بھی ایک شخص ہلاک اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -