جاسٹا سے عالمی سطح پر افراتفری پیدا ہوگی، سوڈانی صدر کا انتباہ

جاسٹا سے عالمی سطح پر افراتفری پیدا ہوگی، سوڈانی صدر کا انتباہ

  

خرطوم(اے پی پی) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں حال ہی میں منظور کردہ انصاف دلا پانے برخلاف دہشت گردی قانون جاسٹاکے نفاذ سے اقوام کی خود مختاری خطرے میں پڑ جائے گی۔سوڈانی صدر کی جانب سے خرطوم میں جاری کردہ ایک بیان میں امریکی قانون سازوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اس قانون پر عمل درآمد سے گریز کریں کیونکہ اس سے دہشت گردی کی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کو ان حملوں سے مبینہ طور پر وابستہ کیے گئے ممالک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہوجائے گا۔

صدر عمرالبشیر نے کہا:''یہ قانون ریاستی خود مختاری اور استثنا کے اصول کے منافی ہے اور اس سے عالمی سطح پر افراتفری کی راہ ہموار ہوسکتی ہے''۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان جاسٹا پر صدر براک اوباما کے ویٹو کو کانگریس کی جانب سے منسوخ کیے جانے کا اقدام تسلیم نہیں کرتا ہے اور امریکا ایسے خود مختار ملک کو خود مختار ریاستوں کے استثنا اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

مزید :

عالمی منظر -