ترکی میں نئے دفاعی میزائل نظام کی تیاری
انقرہ(اے پی پی) ترکی شدت پسند گروپ داعش کی طرف سے اپنے شہروں کو راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے ایک نیا میزائل دفاعی نظام تیار کر رہا ہے جو کہ اب اپنی آخری مراحل میں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع فکری اسحاق کا کہنا ہے کہ یہ نظام گزشتہ 18 ماہ سے تیار کیا جا رہا تھا اور رواں ہفتے اس کے آخری مرحلے کا تجربہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کتیوشا کی مزاحمت ہمارے لیے آسان نہیں رہی۔ یہ نیا میزائل دفاعی نظام کتیوشا کو روک سکے گا۔واضح رہے کہ ترکی کا میزائل دفاعی نظام مقامی ساختہ ہے جو کہ چار سے 70 کلومیٹر فاصلے سے مار کیے گئے میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔