شامی فورسز اور داعش کے باغیوں پر حملے، سرکاری فوجیوں سمیت 62جنگجو ہلاک

شامی فورسز اور داعش کے باغیوں پر حملے، سرکاری فوجیوں سمیت 62جنگجو ہلاک

  

حلب(این این آئی) شامی باغیوں نے شمالی شہر حلب کے جنوب میں اسدی فوج کے ایک حملے کو پسپا کردیالڑائی میں دس اسدی جنگجو ہلاک ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ دوسری جانب شامی اور روسی طیاروں نے حلب کے محاصرہ زدہ علاقوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے،دریں اثناء شامی فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے یک ورقی اشتہار بھی گرائے جن میں باغیوں سے کہا گیا ہے وہ ہتھیار ڈال دیں،قبل ازیں روسی لڑاکا طیاروں نے حلب کے علاقوں بوستان القصرہئے الہلوک اور فردوس پر بمباری کی جس سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ،روسی اور شامی طیاروں نے دو قصبوں درای الاعزا اور الضربا پر بھی بمباری کی جبکہ دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع نواحی علاقے مشرقی القلمون میں باغیوں نے لڑائی کے دوران داعش کے کم سے کم تیس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ،داعش کے جنگجوؤں نے اس علاقے پر قبضے کی کوشش کی تھی،ادھرشام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ فوج ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی مدد سے حلب پر مکمل کنٹرول کے لیے آگے بڑھ رہی ہے، باغیوں نے حکومت کے کنٹرول والے علاقے پر گولہ باری کی جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی باغیوں کے ایک گروپ فیلق الشام سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو عبداللہ الحلبی نے بتایا کہ باغیوں نے بتایا کہ شامی باغیوں نے شمالی شہر حلب کے جنوب میں اسدی فوج کے ایک حملے کو پسپا کردیا ، حلب کے مشرقی حصے کے جنوبی کنارے پر واقع علاقے شیخ سعد میں انھوں نے لڑائی کے دوران اسدی فوج اور اس کے اتحادی جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور ان کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہیں،شامی باغیوں کے ایک گروپ فیلق الشام سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو عبداللہ الحلبی نے بتایا کہ ہم نے انھیں شیخ سعد کی جانب پیش قدمی سے روک دیا ہے اور انھیں پسپا کردیا ہے۔لڑائی میں دس اسدی جنگجو ہلاک ہوگئے اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ۔ایک اور باغی گروپ نورالدین زنگی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک کمانڈر نے کہا کہ اسدی فوج نے بیک وقت متعدد محاذ کھول لیے ہیں اور اس کا مقصد باغی جنگجوؤں کو منتشر کرنا ہے ۔شامی فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے یک ورقی اشتہار بھی گرائے جن میں باغیوں سے کہا گیا ہے وہ ہتھیار ڈال دیں۔روسی لڑاکا طیاروں نے حلب کے علاقوں بوستان القصرہئے الہلوک اور فردوس پر بمباری کی جس سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

،روسی اور شامی طیاروں نے دو قصبوں درای الاعزا اور الضربا پر بھی بمباری کی ۔دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع نواحی علاقے مشرقی القلمون میں باغیوں نے لڑائی کے دوران داعش کے کم سے کم تیس جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔داعش کے جنگجوؤں نے اس علاقے پر قبضے کی کوشش کی تھی۔ادھرشام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ فوج ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی مدد سے حلب پر مکمل کنٹرول کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔سرکاری ٹیلی ویڑن کا کہنا تھاکہ باغیوں نے حکومت کے کنٹرول والے علاقے پر گولہ باری کی جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔

مزید :

عالمی منظر -