شاد باغ، پسند کی شادی کا شاخسانہ برادرنسبتی نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

شاد باغ، پسند کی شادی کا شاخسانہ برادرنسبتی نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے ہلاک ...
 شاد باغ، پسند کی شادی کا شاخسانہ برادرنسبتی نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

  

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شاد باغ کے علاقے میں ایک شخص نے اپنے بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق 24 سالہ صابر یو سف غازی پارک کے علاقے میں دو روز قبل کرائے کے مکان میں اپنی اہلیہ کے ساتھ نشتر کالونی سے منتقل ہوا تھا۔ پانچ سال قبل صابر نے رقیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، دونوں کا تعلق کوہستان کے علاقے سے ہے۔ گزشتہ روز صابر کا برادر نسبتی عنایت الرحمن رات کو ملنے کے بہانے آیا اور صابر یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم پستول بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر میو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقتول کا بھائی اندراج مقدمہ کیلئے کوہستان سے آرہا ہے۔

مزید :

علاقائی -