دورے پرآئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں مون لائٹ سکول میں تقریب

دورے پرآئے طلباء و طالبات کے اعزاز میں مون لائٹ سکول میں تقریب

لاہور(پ ر) صوبہ سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،گلگت،بلتستان،آزاد جموں و کشمیر سے آئے ہوئے مطالعاتی دورے پر طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب مون لائٹ سکول نسبت روڈ لاہور میں منعقد کی گئی۔مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان دہشت گردی،انتہاء پسندی،توانائی،بحران،بے روزگاری،جہالت،غربت اور کرپشن سمیت دیگر مسائل کا شکار ہے۔ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کا واحد حل ملک کی نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4