یونیک ہائی سکول‘ پونچھ روڈ‘کے اساتذہ اورطلبا کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

یونیک ہائی سکول‘ پونچھ روڈ‘کے اساتذہ اورطلبا کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(اپنے خبر نگار سے)یونیک ہائی سکول‘ پونچھ روڈ‘ سمن آباد‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ گلشن راوی‘ لاہور‘رانا گرائمر سکول‘ مون مارکیٹ‘ گلشن راوی‘لاہور‘ یونیک ہائی سکول فار بوائز‘ اقبال ٹاؤن‘لاہور‘توقیر فاؤنڈیشن ہائی سکول‘ نشاط کالونی‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ بیدیاں روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مڈل سکول‘ رسول پارک‘ اچھرہ‘لاہور‘گورنمنٹ این اے بوائز پرائمری سکول‘ رحمانپورہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد613تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4