شاہد محمود کے افسانوں کا دوسرامجموعہ ’’بچھڑنا یوں بھی ہوتا ہے‘‘ اشاعت کے مرحلے میں داخل

شاہد محمود کے افسانوں کا دوسرامجموعہ ’’بچھڑنا یوں بھی ہوتا ہے‘‘ اشاعت کے ...

لاہور (پ ر)معروف سینئر صحافی اور افسانہ نگار شاہد محمود کے جدید افسانوں کا دوسرا مجموعہ ’’بچھڑنا یوں بھی ہوتا ہے‘‘ تمام فنی و تکنیکی مراحل طے کرنے کے بعد اشاعت کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس مجموعہ میں منفرد اسلوب اور موضوعات کے 22افسانے شامل ہیں۔ دیباچہ آسمان شعر و سخن کے آفتاب ناصر زیدی نے لکھا ہے۔ اس مجموعے کی اشاعت کا اہتمام بھی ’’مکتبہ امتیاز‘‘ راجپوت مارکیٹ اردو بازار نے کیا ہے۔ شاہد محمود کے افسانوں کا پہلا مجموعہ ’’بڑے بے مروت‘‘ کے بارے میں ابھی تک ان کو مبارکباد اور افسانوں کی پسندیدگی کے بارے میں میسجز اور ای میل موصول ہو رہے ہیں اس لئے توقع کی جاتی ہے کہ ان کا یہ مجموعہ بھی اہل فن اور افسانے کے قارئین میں پسند کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4