دارالامان کے باہر فائرنگ ، شادمان میں ڈسپنسری کی بندش کا نوٹس ، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

دارالامان کے باہر فائرنگ ، شادمان میں ڈسپنسری کی بندش کا نوٹس ، رپورٹ پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے دارالامان کے گیٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے ای ڈی او (سی ڈی ) کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر معاملہ کی انکوائری کر یں۔دریں اثناء کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شادمان میں موجود سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی ڈسپنسری بند ہونے کا نوٹس لے لیا ہے ۔ڈی سی او لاہور نے ای ڈی او ہیلتھ سے ڈسپنسری بند ہونے کی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی جس کے بعد ای ڈی او ہیلتھ نے ڈی سی او لاہور کو بتایا کہ متعلقہ ڈسپنسری میں مر متی کاموں کی وجہ سے دو دن مریضوں کا علا ج معالجہ نہ کیا جا سکا۔ای ڈی او (ہیلتھ) نے بتایا کہ کل سے ڈسپنسری میں مریضوں کا علا ج کیا جائے گا۔