ڈینگی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،خواجہ سلمان رفیق

ڈینگی کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،خواجہ سلمان رفیق

  

لاہور(پ ر)ڈینگی کے خاتمے کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،فیملی فزیشنز،پرائیویٹ پریکٹیشنرز،صوبائی اور مقامی حکومتیں،ذرائع ابلاغ اور عوام کو مل کر کام کرنا ہے ۔اس بیماری کی علامات, علاج اور احتیاط سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ ایک کمیونٹی مرض ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کمیونٹی کا تعاؤن بہت ضروری ہے یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے منعقد کردہ ایک راؤنڈٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جس طرح پنجاب میں پولیو کا کو ئی مریض نہیں،اس طر ح انشاء اللہ ڈینگی کا بھی خاتمہ کر دیاجائے گا۔ راؤنڈٹیبل کا مو ضوع ''جدید خطوط پر ڈینگی کا علاج "تھا۔اس کانفرنس میں ڈینگی کی بیماری کی وجوہات،علامات، تحفظ اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اجمل خاں ،چیف آپریٹنگ آفیسر نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کمیشن کے اغراض ومقاصد اور خاص طور پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے مربوط کوششوں کا ذکر کیا۔

۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن اس سلسلے میں فیملی فزیشنز، ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ،اور ڈاکٹر تنظیموں کو ضروری ہدایات،گائیڈ لائنز ،ایس او پیز اور تربیت مہیا کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے کمیشن نے ادارے میں ''ڈینگی سیل'' تشکیل دیا ہے۔ کمیشن کی ویب سائٹ پر تما م تر متعلقہ معلومات دستیاب ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی ہیلپ لائن سے بھی عوام اور میڈیکل کے شعبے سے متعلق افراد کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر محمد اجمل خاں نے مزید بتایا کہ وہ ہیلتھ کے شعبہ سے متعلق ماہرین اور تنظیموں کی جدید تربیت مہیا کریں گے۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں علاج گاہوں میں ڈینگی سے متعلق سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے انسپیکشن کی جا رہی ہے ۔کمیشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے لاہور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے علاج کی صورت حال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ڈینگی کے علاج کے لیے حکمت عملی،دنیا میں ایک بہتر ین ماڈل ہے۔پروفیسر ڈاکٹر قاضی یعقوب،ڈاکٹر محمد علی خان نے اور ذوالفقار احمد نے ڈینگی وائرس اور اس کے علاج سے متعلق ٹیکنیکی معلومات مہیا کیں اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ہم صرف گھر یا گھر سے باہر پانی نہ کھڑا ہونے دیں تو اس بیماری پر بڑی حد تک قابو پا سکتے ہیں۔پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن سے میاں طارق محمود اور ڈاکٹر آفتا ب شیخ نے اس بیماری سے نمٹنے کے لیے فیملی فزیشنز کے کردار اور خدمات سے آگا ہ کیا۔ کانفرنس سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی کمیشنر محترمہ بشریٰ اعجاز اور سابق کمیشنر منو بھائی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -