60سالہ خاتون نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دریا میں چھلانگ لگا دی

60سالہ خاتون نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دریا میں چھلانگ لگا دی

  

لاہور(وقائع نگار) دریائے راوی ناکہ کے قریب 60سالہ خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر دریا میں چھلانگ لگا دی ،مقامی افراد نے خاتون کو تشویش ناک حالت میں باہر نکال کر ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس ناکہ کے قریب 60سالہ سیکنہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر راوی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر نے کی کوشش کی۔ مقامی افراد نے خاتون کو اپنی مدد آپ کے تحت اسے باہر نکال لیا اور ایدھی ایمبولنس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ ڈاکٹر وں کے مطابق خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید :

علاقائی -