وکیل سے بڑھ کرکوئی آئین اور قانون کا تحفظ نہیں کرسکتا، محمد رضاایڈووکیٹ

وکیل سے بڑھ کرکوئی آئین اور قانون کا تحفظ نہیں کرسکتا، محمد رضاایڈووکیٹ
وکیل سے بڑھ کرکوئی آئین اور قانون کا تحفظ نہیں کرسکتا، محمد رضاایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ ( نامہ نگار) وکیل سے بڑھ کرکوئی آئین اور قانون کا تحفظ نہیں کرسکتا،وکیل ہمیشہ سچ کی وکالت کرتاہے اور جھوٹ سے نفرت کرتاہے ان خیالات کا اظہارپاورگروپ آف لائیرز کے چیئرمین محمد رضاایڈووکیٹ نے پریس کلب کاہنہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاورگروپ آف لائیرزگروپ کے وکلا،ظلم وزیادتی کے خلاف ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں کاہنہ نواور صوبائی حلقہ 159جووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا حلقہ ہے عوام کوزندگی کی بنیادی سہولتیں بھی میسرنہیں ہے ۔تعلیم صحت ، واپڈا ، پولیس ، ریونیو اور زراعت کے محکمے کرپشن کاگڑھ بن چکے ہیں جن کی سرپرستی وزیراعلیٰ کے خاص کارندے خودکرتے ہیں ۔جوکسی کے آگے جوابدہ نہ ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کاہنہ نوتاریخی اہمیت کاحامل علاقہ ہونے کے باوجود پینے کے صاف پانی اور عورتوں بچوں اور کھلاڑیوں کیلئے کوئی گراونڈیاپارک نہ ہے ،جبکہ حلقہ کی ایم این اے شازیہ مبشرکی علاقے میں کسی نے آج تک شکل تک نہ دیکھی ہے۔ان کی جگہ پر تمام معاملات جعلی ڈگری ہولڈرسابق ایم این اے رانا مبشر اقبال سرانجام دے رہاہے جس کی وجہ سے حلقہ زبوہ حالی کاشکارہے ۔کیایہی جمہوریت ہے