پولیس اہلکار نے شہری سے پیسے مانگے،اس نے فوٹیج بنانا شروع کردی

پولیس اہلکار نے شہری سے پیسے مانگے،اس نے فوٹیج بنانا شروع کردی
 پولیس اہلکار نے شہری سے پیسے مانگے،اس نے فوٹیج بنانا شروع کردی

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شہر میں ناکوں پر چائے پانی اور کولڈ ڈرنک کے لیے پولیس اہلکاروں نے پیسے کیا مانگے شہری نے موبائل کلپ بنانا شروع کر دیا۔بتا یا گیا ہے کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پولیس افسران کی جانب سے اکثر ناکہ بندی کے احکامات دیئے جاتے ہیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے اور شہریوں کے جان و مال کا بھی تحفظ کیا جائے ۔ناکہ پر پولیس اہلکار چائے پانی کے چکر میں شہریوں سے پیسے لیتے نظر آتے ہی ہیں لیکن ایک انوکھا واقعہ بھی لاہور کی سڑکوں پر رونما ہوا۔ منظر عا م پر آنے والی فوٹیج میں د یکھا جا سکتا ہے کہ ناکہ پر کھڑے اہلکاروں نے شہری کوروکا اور اس سے چائے پانی مانگ لیا ، شہری نے فوٹیج بنانا شروع کی تو اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ رشوت نہیں پیار سے لے رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دئے ہیں لیکن پولیس کے اس رویے کو بدلنے کے لیے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -