لاہور ائیر پورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن شارجہ سمگل کرنے والا مسافرگرفتار

لاہور ائیر پورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن شارجہ سمگل کرنے والا مسافرگرفتار
لاہور ائیر پورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن شارجہ سمگل کرنے والا مسافرگرفتار

  

لاہور(وقائع نگار) لاہور ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈیڑھ کلو ہیروئن شارجہ سمگل کرنے والے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران ائیربلیو کی پرواز 412کے ذریعے لاہور سے شارجہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو دوران تلاشی گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے رہائشی مسافر اعجاز شہباز کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد اسے ڈیوٹی پر موجود اے این ایف عملے نے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -