جعلی ویزہ پرپکڑے جانیوالے مسافرکی نشاندہی پر ایجنٹ گرفتار،13 لاکھ برآمد

جعلی ویزہ پرپکڑے جانیوالے مسافرکی نشاندہی پر ایجنٹ گرفتار،13 لاکھ برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر برطانیہ جانے والے مسافرکو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر ایجنٹ کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر برطانیہ جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ مسافر کو کا?نٹر پر کلیئرنس کیلئے روکا گیا تو اور جب اسکا ویزا چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم اتحاد ایئر لائن کے ذریعے جعلی ویزے پر برطانیہ او ر وہاں سے موریطانیہ جانے کی کوشش کر رہا ہے جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر ادیا جس سے 13لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ایجنٹ نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -