قلعہ گجر سنگھ ، 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانہ میں منتقل

قلعہ گجر سنگھ ، 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، مردہ خانہ میں منتقل

  

لاہورر(وقائع نگار)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانہ میں منتقل کردی۔تفصیلات کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کنارے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاش کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -